پاکستان
بھٹ شاہ، مجلس عزا میں جاتے ہوئے عزاداروں کی بس الٹ گئی،4شہید،25زخمی
بھٹ شاہ کے قریبی گاؤں وصی مراد شاہ سے قاضی احمد مجلس میں شرکت کے لیے جانے والے عزاداروں کی تیز رفتار بس ہالا قومی شاہراہ پر جانو واٹر اسٹاپ کے قریب ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 بچے روزینہ، میسم، ثمینہ اور میر حسن شہید ہوگئے جبکہ دلشاد، شہازیب، منیب اور بس ڈرائیور سمیت25 افراد زخمی ہوئے جنھیں تعلقہ اسپتال لے جایا گیا۔ مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی اسپتال پہنچ گئی۔
افراتفری کے باعث ڈاکٹر وہاں سے غائب ہوگئے۔ مخدوم غلام محی الدین کے صاحبزادے مخدوم عمار کے کہنے پر ڈاکٹرز اور عملہ واپس پہنچا اور زخمیوں کو طبی امداد دی ۔ایک زخمی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔ حادثہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔