ملت ایران امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلتی رہے گی

06 نومبر, 2014 00:00

رپورٹ کے مطابق محمد رضا نقدي نے زور دیا کہ جو مذاکرات کئے جا رہے ہیں اس لئے کئے جا رہے ہیں تاکہ دشمن اور یزید وقت کے پاس کوئی بہانہ نہ رہے۔ انہوں نے منگل کو عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے دن کی مناسبت پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک عظیم ملک ہے اور 4 نومبر 1979 کو ایرانی طلباء نے شاہی نظام کے خلاف تاریخ میں ایک نیا باب شامل کیا تھا۔

ایران کی رضاکار فورس بسيج کے سربراہ محمد رضا نقدي نے کہا کہ ہم امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چل رہے ہیں اور اسی پر ڈٹے رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے ایک دن آئے گا جب غاصب صیہونی حکومت کا وجود ختم ہو گا اور ہم بیت المقدس میں نماز پڑھیں گے۔

6:29 شام اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔