ایران

بحرین میں عزاداروں پر حملہ، ایران کی وزارت خارجہ کارد عمل

اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحرین ميں مذہبی مراسم کی توہین پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرضیہ افخم نے بحرین میں عزاداری کے جلوسوں کی بے حرمتی کئےجانے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات ملک کی حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے بحرین میں قانونی جماعتوں اور تنظیموں کے خلاف پابندیاں لگائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے نہ صرف حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کے بحال ہونے ميں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ حالات مزید پیچیدہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ بحرینی سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز شہداء کربلا کے غم میں عزاداری کرنے والے شیعہ مسلمانوں پر حملہ کرکے اپنی بربریت کا ثبوت دیا ہے۔آل خلفیہ کے سیکورٹی اہکاروں نے ان پرچموں کی بھی توہین کی جنہیں عزادار اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے اور نواسۂ رسول (ص) امام حسین(ع) کا غم منا رہے تھے۔ معامیر گاؤں میں سیکورٹی فورسز نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر حملہ کر دیا، انہوں نے سوگواروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں برسائیں۔بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے مناما حکومت کی جانب سے عزاداروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو بحرینی شیعوں کی مذہبی آزادی کی پامالی قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ امام حسین کا غم دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پر شیعوں کے لیے مجاہدت اور جد و جہد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button