پاکستان

تکفیری دہشتگردوں نے 6 سال کی معصوم بچی کو ذبح کرڈالا

شیعت نیوز: بلو چستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چند روز قبل اغواء ہونے والی چھے سالہ بچی کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں چند روز قبل چھوٹی بچی جسکا نام سحر بتول بتایا جاتا ہے، اسے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ اغواء ہونے والی بچی کا تعلق شیعہ ہزارہ قوم سے ہے، جسے انتہائی بربریت اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے درندہ صفت عناصر ذبح کرکے پولیس لائن کوئٹہ نالے میں پھینک کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے میں ایک مبینہ تکفیری نام نہاد مولوی کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، جو واردات کے دن سے اب تک علاقے میں نہیں‌ آیا۔ جبکہ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ گذشتہ پندرہ سالوں سے تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر رہا ہے۔ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شیعہ ہزارہ قوم کے ہزاروں‌ افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے لیکن پہلی مرتبہ یہی تکفیری دہشتگرد عناصر اب ایک معصوم سی ننھی بچی کو بھی تشدد اور قتل کرکے درندگی کی ایک نئی مثال قائم کر رہے ہیں جبکہ اس واقعے کیخلاف ملکی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی، حقیقی صحافت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button