ایران

امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد، بے دینی سے مقابلہ

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔ خطیب جمعہ تہران نے آج لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے خدا کے لئے قیام کیا تا کہ دین کی اصلاح ہوجائے اور اسی وجہ سے قیام کربلا تاریخ میں جاوداں ہوگيا۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نفاق، بے دینی اور دین کی مخالفت سے مقابلہ کرنا امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ چار نومبر کو عالمی سامراج سے مقابلے کا قومی دن قریب آرہا ہے ۔انہوں نے ایران میں امریکہ کے سیاہ کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو اناسی میں تہران میں امریکہ کے سفارتخانے پر قبضہ کرنے کے بعد عالمی سامراج کے مقابلے کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے سفارتخانے کو جاسوسی کے اڈے میں تبدیل کردیا تھا جو ایران میں امریکہ کا مسلمہ جرم ہے۔ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ تہران میں امریکہ کا سفارتخانہ جاسوسی اور سازشوں کا اڈہ تھا جس پر ایرانی طلباء نے قبضہ کرلیا تھا۔ خطیب جمعہ تہران نے عراقی فوج کے ہاتھوں صوبہ بابل میں جرف الصخر کی آزادی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق کے فوج دیگر علاقوں کو بھی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوجائے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button