گلستان جوہر میں امام بارگاہ کے قریب کریکر حملہ، بچے سمیت 3 افراد زخمی

کراچی : گلستان جوہر کے علاقے چشتی نگر میں امام بارگاہ کے قریب کریکر حملے میں بچے سمیت ۳ ،افراد زخمی ہوگئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب امام بارگاہ وحدت المسلمین کے قریب سبیلِ حسینی پر سعودی نواز دیوبندی سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی /طالبان کے دہشتگرد کریکر بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے۔کریکر حملے میں بچے سمیت ۳، افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ پولیس، رینجرز اور بی ڈی ایس اہلکار موقع پر پہنچ گئےہیں۔








