طارق روڈ کے پاس شیعہ مومن دکاندار شہید

کراچی: طارق روڈ کے قریب ، نورانی کباب چورنگی سے متصل آٹو پارٹس شاپ پر سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ مومن 55 سالہ محبوب علی شہید۔
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق طارق روڈ کے قریب ، نورانی کباب چورنگی سے متصل آٹو پارٹس ڈیلرکی شاپ پرسعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے دہشتگردفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ مومن 55 سالہ محبوب علی زخمیہوگئے ۔شہید محبوب علی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیالیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محبوب علی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کی وجہ سے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔








