لبنان

اسلام کو بدنام کرنے کے لئے علاقہ میں خطرناک سلفی وہابی سازش جاری،سید حسن نصر اللہ

شیعت نیوز:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سعودی عرب اور دوسرے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلفی وہابی تکفیری فکر کو روکنے کی تلاش و کوشش کریں کیونکہ سلفی وہابی طرز فکر کو اتحادیوں کی بمباری کے ذریعہ ختم نہیں کیا جاسکتا اور اسلام کو بدنام کرنے کے لئے سلفی وہابیوں کی آج علاقہ میں ایک خطرناک سازش جاری ہے۔
المنار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سعودی عرب اور دوسرے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلفی وہابی تکفیری سوچ اور فکر کو فروغ دینے سے پرہیز کریں اور سلفی تکفیری فکر کو روکنے کی تلاش و کوشش کریں کیونکہ سلفی وہابی طرز فکر کو اتحادیوں کی بمباری سے ختم نہیں کیا جاسکتا ، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے سلفی وہابیوں کی آج علاقہ میں ایک خطرناک سازش جاری ہے اور سلفی وہابی اس خطرناک سازش کے علمبردار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی ذمہ داری ہے کہ وہ سلفی وہابی فکر کو فروغ دینے کے بجائے اسے روکنے کی کوشش کریں ۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ وہابی قرآن اور احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں جن حدیثوں کو وہابی بیان کررہے ہیں ان کا اسلامی کتب میں کوئی وجود نہیں وہ صرف انہی کی کتابوں میں ہیں جو غلط اور جھوٹی حدیثوں سے بھری پڑی ہیں جنھیں وہابی غلط طور پر پیغمبر اسلام(ص) کی طرف منسوب کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہابیوں کے ہولناک جرائم سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے تمام اعمال دائرہ اسلام سے خارج ہیں، اور شیعہ و سنی تمام علماء ان کے تمام اعمال کو باطل اور اسلام سے خارج قراردے چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہابی پیغمبر اسلام (ص) کے پیروکار نہیں بلکہ وہ محمد عبدالوہاب کے پیروکار ہیں اور اپنے دین کی تمام تفسیر وہ عبد الوہاب کی کتابوں کے ذریعہ کرتے ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ سلفی وہابی آج اربوں ڈالر اسلام کے تابناک چہرے کو خطرناک بنا کر پیش کرنے کے لئے خرچ کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انھیں غیر علاقائی طاقتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔سلفی وہابی آج پورے عالم اسلام اور مسلمانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں اور سلفی وہابی فکر کو روکنا آج تمام اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی اہم ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button