مقبوضہ فلسطین

رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت

غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مشرق میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ چشم دید گواہوں کے حوالے سے فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مشرق میں واقع سلواد کے علاقے میں فلسطینیوں کو دانستہ طور پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں ایک پندرہ سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیت المقدس اور غرب اردن کے تمام شہروں میں جمعے کے روز، صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں درجنوں فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے اور کئی دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button