پاکستان

سب کچھ عالمی ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے، ملکی ادارے مجھے پاکستانی سمجھتے ہیں تو حملوںکا نوٹس لیں، فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان پر تیسری بار خودکش حملہ ہوا ہے ملکی ادارے مجھے پاکستانی سمجھتے ہیں تو سنجیدگی سے نوٹس لیں، ملک میں سب کچھ عالمی ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے ۔ جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں ایک ڈپٹی کمشنر نے ان کے مدرسے کے مہتمم سے ایک فرقہ پرست مولوی کو بلانے کے لیے دباؤ ڈالا، کچھ تنظیمیںپاک ایران تعلقات خراب کرنے کیلئے کام کررہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے شکوہ کیا ان پر تین حملے ہوچکے ہیں اور آج تک انہیں یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان کے پیچھے کون ہے ، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پر سنجیدگی سے حملوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی نئی حکومت سے جو مثبت رویے کی توقع کی جارہی تھی اس پر وہ پورا نہیں اتری، کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے نہ اپنے موقف کو بھولے ہیں اور نہ اس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button