ایران

سعودی عرب کی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی ہے آيت اللہ موحدی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کئے گئے۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں آل سعود کی عدالت کی جانب سے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیح نمر باقر النمر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی مذمت کی۔
آيت اللہ موحدی کرمانی نے شیخ نمر کے خلاف سعودی عرب کی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ایک تہائي آبادی شیعہ مسلمانوں کی ہے اور آل سعود کی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ ممتاز شیعہ عالم دین کو پھانسی کی سزا سنانے سے اسے نہایت برے نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آيت اللہ موحدی کرمانی نے عراق و شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے انسانیت سوز جرائم کے بارے میں کہا کہ یہ بات سب پر واضح ہے کہ امریکہ نے داعش کے خلاف بنائے گئے اتحاد سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ عراق میں افواج تعینات کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور دوسری طرف سے وہ شام کی بنیادی تنصیبات نابود کررہا ہے۔ انہوں نے ماہ محرم کی آمد پر عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت سے معلوم ہوتا ہے کہ راہ خدا میں بڑی سختیاں ہوتی ہیں۔خطیب جمعہ تہران نے خبرگان کونسل کے سابق سربراہ آیت اللہ مھدوی کنی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک و انقلاب کے حق میں ان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button