سعودی عرب

آل سعود خطے میں کشیدگی اور بحران کا ذمہ دار

آل سعود حکومت نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی اور بحران پیدا کۓ ہیں۔ تہران سے شائع ہونے والے اخـبار جام جم نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہےکہ خطے کے بعض ممالک میں سیاسی تبدیلیاں لانے ، سیکورٹی بحران پیدا کرنے اور دہشتگردگروہوں کی حمایت کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا کردار نظر آتا ہے۔ اس مقالے میں مزید آیا ہے کہ آل سعود نے ایسی حالت میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کو سزائے موت سنائی ہےکہ جب سعودی عرب کےعوام نے جلوس نکال کر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آل سعود کو اس کے منفی نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس مقالے میں اس بات کو بھی بیان کیا گيا ہےکہ یمن اور بحرین میں آل سعود کے عوام مخالف اقدامات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ہیں اور عوامی مطالبات پورے کۓ جانے کے لۓ عوام نے اپنی استقامت بدستور جاری رکھی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں سعودی عرب کو خطے میں دہشتگردی پھیلنے کا سبب قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button