پاکستان

علامہ اقتدار نقوی کے ملتان، خانیوال اور بھکر میں داخلے پر 3 ماہ کیلئے پابندی

مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید اقتدار حسین نقوی پر ملتان، خانیوال اور بھکر کے ڈی سی اوز کی جانب سے محرم الحرام سمیت تین ماہ کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ \’\’اسلام ٹائمز\’\’سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ہمیں ذکر سیدالشہداء (ع) سے روکا جا رہا ہے، جس سے پنجاب حکومت کی یزیدی سوچ سامنے آئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت صوبے بھر میں عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام پر قدغن لگانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، محرم الحرام میں تکفیری ٹولے پر کڑی نظر رکھی جائے اور پُرامن علمائے کرام کے خلاف لگائی جانیوالی پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button