پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل نے دوسرے اسلامی فرقے کو کافر قرار دینا جرم قرار دیدیا

شیعت نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کسی ایک فرقہ کی جانب سے دوسرے مذہبی فرقہ کو کافر قرار دینا جرم قرار دیا ہے، یہ فیصلہ بدھ کے روز اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل مذہبی رواداری کو قائم رکھنے اور ملک میں مذہبی منافرت کو روکنے کے لئے بنایا گیا ایک ادارا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کی مذہبی رہنما شامل ہیں۔

محرم الحرام کے حوالے سے جاری ضابط اخلاق کے مطابق دہشتگرد اور مذہب کے نام پر تصادم اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے،اور تمام مکاتب فکر اس قسم کے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ یہ بات اسلامی نظریہ کونسل کے ضبط اخلاق میں شامل ہے ۔ نظریاتی کونسل نے پارلیمنٹ سے اس ضبطہ ۔اخلاق کو نافذ کرنے کی درخواست کی ہے

اعلامیہ میں مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اسلامی فرقہ کو کافر اور واجب القتل قرار دینا غیر اسلامی ہے اور قابل مذمت عمل ہے، اس کے علاوہ نظریاتی کونسل نے تمام مکاتب فکر کے ذاکرین سے درخواست کی ہے کہ اپنی تقریر میں نفرت آمیز مواد کو شامل نا کریں اور نہ ہی کسی کی جانب سے کوئی شر پر مبنی لٹریچر شائع کیا جائے۔ یہ اعلامیہ محرم الحرام سے قبل جاری ہوا ہے۔ محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور محرم کی دس تاریخ یعنی عاشورہ روز شہادت امام حسین علیہ سلام ہے، جس کی مناسبت سے پاکستان بھر میں بڑے بڑے عزاداری کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نفرت انگریز تقایر پر پابندی سمیت مذہبی ہم آہنگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مگر افسوس کے اسلامی نظریاتی کونسل ان تکفیری دیوبندی مدارس اور لٹریچر پر ہمیشہ کی طرح خاموش ہے جو ہزاروں پاکستانیوں کے قتل کا سبب بن رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button