پاکستان

اسلام آباد، دہشتگرد احمد لدھیانوی اور اورنگرزیب سمیت 14 وہابی فرقہ پرستوں کے خلاف مقدمہ درج

شیعت نیوز: دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں وہابی فرقہ پرست کالعدم تنظیم اہلسنت والجماعت کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تنظیم کی مرکزی قیادت نے، جن میں محمد احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی سمیت 14 افراد شامل ہیں، اسلام آباد کے ہاکی گراؤنڈ میں ایک کانفرنس کے دوران تقریروں کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلائی اور مخالف فرقوں کے خلاف تقریریں کیں۔پولیس کے مطابق ان تقاریر کی وجہ سے شہر میں بدامنی پھیلنے کے شدید خطرات ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق ان افراد نے یہ تقاریر 18 اکتوبر کو دہشت گرد کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سابق مرکزی رہنما مولانا اعظم طارق کی برسی کے موقع پر کی تھیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کی ایف آئی آر سیل کر دی ہے تاہم اس ضمن میں پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے مقدمے کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ابھی تک کوئی ٹیم تشکیل نہیں دی گئی۔ان افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جو ناقابل ضمانت جُرم ہے اور قانون میں اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دس سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق وہابیوں سے متعلق دیوبندی مدارس دہشت گردی کو فروغ دیکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button