پاکستان

سپاہ صحابہ اہلسنت تاریخ کی مسخ کررہی ہے، 29 ذی الجہ کو حضرت عمر کی شہادت واقع ہوئی

شیعت نیوز: ادارے کی ریسرچ ٹیم کے مطابق دنیا بھر میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت 29 ذی الجہ کو منایا جاتا ہے، مستند اہلسنت کتابوں کے مطابق 26 ذی الحجہ کو ابولولو نامی ایک شخص نے حضرت عمر کے خنجر مارا، جس سے وہ زخمی ہوئے اور تیسرے دن انتقال کرگئے۔ اسطرح انکی شہادت 29 زی الحجہ کے روز بنتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں نام نہاد وہابی دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ اہلسنت عوام حضرت عمر کے یوم وفات سے گمراہ کرنے کے لئے اور فتنہ پیدا کرنے کے لئے گمراہ کن اور ضعیف روایات کی بنیا د پر پہلی محرم کو یوم شہادت مناتی ہے۔

پاکستان کی سرزمین پر 80 کی دہائی کے بعد سے حضرت عمر کا یوم وفات پہلی محرم کو منایا جاتا ہے جبکہ اس قبل اور دنیا بھر میں حضرت عمر کا یوم وفات 29 ذی الحجہ کو منایا جاتا ہے۔ تاریخ اسلام اور بہت سی اہلسنت کتب کے مطابق حضرت عمر کی شہادت 29 ذی الحجہ 23 ہجری کو ہوئی تھی۔ لیکن جھوٹی احادیث کے بانیاں اور یزید کے پیروکاروں نے بغض اہلبیت علیہ سلام میں پہلی محرم الحرام کو حضرت عمر کا یوم شہادت منانا شروع کیا تاکہ اختلافات کو ہوا دی جاسکے ۔

دوسری جانب ان یزیدی پیروکاروں کا مقصد اہلسنت عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ اہلسنت خود بتائیں کے یہ وہابیت تو مردہ پرستی اور اسکو یاد کرنے کی مخالفت کرتی ہے، نا فاتحہ نا دردو پھر یہ کیوں صحابہ کرام کے یوم شہادت زور و شور سے اپنے عقائد کے خلاف مناتے ہیں؟ جو فرقہ رسول اللہ کی عصمت کا قائل نہیں آپ (ص) ولادت کے جشن کا منکر ہے وہ صرف صحابہ کرام رضی اللہ تعلی عنہ کی یوم شہادت پر اتنا زور کیوں دیتا ہے؟ لہذا اہلسنت عوام کو چاہئے کے وہ اپنی تاریخ اور عقائد کی حفاظت کرین ورنہ یہ وہابی دیوبندی اہلسنت کی تاریخ کو مسخ کردیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button