عراق

عراق: پر تشدد واقعات میں دسیوں ہلاک اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشتگردانہ بم دھماکے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔

عراق کی المسلہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے علاقے الحارثیہ میں دہشتگردانہ بم دھماکے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگۓ ہیں۔ شمالی بغداد کے المشاہدہ علاقے میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگۓ ہیں۔ مغربی بغداد میں الزیدان کے علاقے میں فوج کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں بھی ایک عراقی فوجی مارا گیا ہے جبکہ تینیتس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء شمالی بغداد میں واقع طارمیہ کے علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں بھی ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button