ایران

دہشتگردوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں

سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے بارے میں ہمارے پاس مکمل معلومات ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے آج اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی برقراری کے لئے تازہ معلومات کا ہونا بنیادی شرط ہے اور سپاہ اپنے اندرونی اور بیرونی مخالفین اور دشمنوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
جنرل حسین سلامی نےایران کے علاقے سروان میں پیش آنے والے واقعات اور ان میں ملوث دہشتگردوں کے پاکستان کی طرف فرار کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ملک کو چاہیے کہ وہ اپنی داخلی سلامتی اور ہمسایہ ملکوں کے حوالے سے ان کی سیکوریٹی سے متعلق اپنے معاہدوں اور ذمہ داری کو پہچانے ۔
سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ شرپسند عناصر چاہے ایران کے اندر یا سرحدوں سے باہر ہمسایہ ممالک میں بھی ہونگے تو ان کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔
جنرل حسین سلامی نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صوبے کی مخصوص صورت حال کی وجہ سے سپاہ پاسداران کے لئے اسکی اہمیت بہت زیادہ ہے اور اس صوبے میں امن و سلامتی کی برقراری کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائیگا

متعلقہ مضامین

Back to top button