دنیا

فتویٰ جہاد النکاح، عالمی برادری کی خاموشی پر بشار جعفری کی تنقید

شیعت نیوز: شیعت نیوز اہلیبت نیوز ایجنسی سے نقلا کیا ہے کہ بشارالجعفری نے اقوام متحدہ کے عام اجلاس میں جہادالنکاح کے فتوے کے جواب میں دہشتگرد گروہوں میں موجود سیکڑوں غیرملکی لڑکیوں کے بھینٹ چڑھنے پر خواتین کے حقوق کےدعویداروں کی خاموشی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ

یہ تکفیری گروہ، علاقے اور علاقے سے باہر کے بعض ممالک کی مطلقہ حمایت سے شامی عورت کو برباد کرنے پرتلے ہيں۔ بشارالجعفری نے فیسبوک پر اکاؤنٹ کھولنے کے جرم میں شام کی سولہ سالہ لڑکی کا سرقلم کرنے سمیت داعش کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ بنیاد پرست گروہوں کے انتہاپسندانہ افکار اور تکفیری آيڈیالوجی کی بنیاد پر دہشتگردانہ حملوں کی قمیت شامی خواتین اور لڑکیاں چکا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے جہاد النکاح کےمذموم عمل کےبارے میں بعض تکفیری سرغنوں کے موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اور خواتین کےحقوق کے دعویدار مغربی ممالک یہ بھول گئے ہيں کہ آل سعود کی حکومت کے برخلاف شامی حکومت خواتین کےمساوی حقوق کی خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button