18اکتوبر کراچی امروحہ گراؤنڈمیں شہدائے راہ ولایت کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کا تاریخی اجتماع ہوگا۔علامہ امین شہیدی
کراچی (شیعت نیوز)18اکتوبر کراچی امروحہ گراؤنڈمیں شہدائے راہ ولایت کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کا تاریخی اجتماع ہوگا۔گلگت، پشاور اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، حکمرانوں نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ محرم الحرام میں جلوس وعزاداری کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے،ہم اپنا سب کچھ عزاداری کی بقاء کی خاطر قربان کر سکتے ہیں ، لیکن عزاداری کو کسی چیز پر قربان نہیں کر سکتے ، راولپنڈی سانحے کے تدارک کیلئے حکومت اور قومی ادارے پیشگی حکمت عملی مرتب کریں روٹ کی تبدیلی، جلوسوں کی بندش، عزاداری کی محدودی کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہیدی نے 18اکتوبر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی امروحہ گراؤنڈ میں شہدائے راہ ولایت کی عوامی رابطہ مہم کے حواے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر گلشن حدید ، پپری گوٹھ، اثار قدیمہ چوکنڈی، فیوچر کالونی اور جعفرطیار سوسائٹی میں منعقدہ جشن غدیر کے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی ، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی، سعید رضااور اسد زیدی، حسن عباس اور ڈاکٹرحسن جعفر بھی موجود تھے۔مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرامن اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کرنے، اْن کیخلاف بیبنیاد مقدمات قائم کرنے اور پابند سلاسل کرنے کا عمل جاری ہے ہم وطن کے اندر دہشت گردی اور بے گناہوں کے قتل کو حرام سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک مخصوص تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کے لئے رسوائی کا سبب بن رہا ہے آج امام کعبہ کو بھی ان تکفیریوں کیخلاف اعلان کرنا پڑا کہ اس گروہ کا اسلام کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن اور رواداری کیلئے انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنا ہو گا، بصورت دیگر یہ انتہا پسند تکفیری گروہ کی جانب سے خانہ جنگی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ انشاء اللہ فیصل آباد اور لاہور میں منعقدہ عوامی اجتماعات ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے دہشت گردوں، لٹیروں اور خاندانی اقتدار سے نجات کا باعث بنیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ محرم الحرام کی آمد پر ہی عزاداری کے خلاف سازشوں کی بو آنا شروع ہو چکی ہے، آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ملت جعفریہ کا آئینی، قانونی ، جمہوری اور اخلاقی حق ہے جسے کسی صورت کوئی نہیں چھین سکتا، گذشتہ برس راجہ بازار راولپنڈی میں ہونے والے اندھوناک سانحے کے تدارک کیلئے سکیورٹی اداروں ، لائسنسداروں اور قومی تنظیموں کو پیشگی طور پر مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، ہم کسی صورت عزاداری سید الشہداء علیہ السلام پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے انشا اللہ 18اکتوبر کراچی امروحہ گراؤنڈ میں عظیم الشان شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں ملت جعفریہ اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی دریں اثناء علامہ امین شہید نے مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز اور ماتمی انجمنوں کے عہدیداران کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔