لبنان

لبنانی فوج کے لئے ایران کی دفاعی مدد غیر مشروط ہے

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کے لئے ایران کی دفاعی مدد غیر مشروط اور دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے لئے ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد فتح علی نے لبنانی روزنامے الاخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کو لبنان اور اسکی سیکیورٹی کی فکر ہے بالخصوص اس وجہ سےبھی کہ ان دنوں لبنان کو تکفیری دہشتگردی سے شدید بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایران اور لبنان کی فوجوں کے تعاون کے بارے میں کہا کہ ایران ہتھیاروں اور ساز و سامان کے بارے میں لبنانی فوج کی تمام ضرورتوں کوپورا کرنے کے لئے آمادہ ہے کیونکہ یہ چيزیں کسی بھی فوج کے لئے بنیادی ضرورت ہیں۔ بیروت میں ایران کے سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کا تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے اور وہ اس سلسلے میں لبنانی فوج کی ضرورتوں سے آشنا ہے لھذا اسی وجہ سے لبنانی فوج کو ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے اس اقدام کی ممکنہ طورپر مخالفت کرسکتا ہے اور یہ مخالفت دہشتگردی کے خلاف امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کا ثبوت ہوگي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button