عراق

عراق میں سیکڑوں داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبے الانبار کے فوجی آپریشن کمانڈر نے اس صوبے میں تکفیری گروہ داعش کے ایک سوپندرہ اراکین کی ہلاکت کی خبر دی ہے ۔الوطن العربی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبے الانبار کے آپریشن کمانڈر ” رشید فلیح” نے کہا کہ آج داعش گروہ کے اراکین نے الکرمہ کے علاقے میں تین فوجی چوکیوں پر حملہ کیا لیکن عراقی فوج نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سوپندرہ داعش دہشتگردوں کو ہلاک کردیا واضح رہے کہ شمالی عراق کےصوبے نینوا کے بہت سے علاقوں پر جون کے مہینے سے داعش تکفیریوں کا قبضہ ہے اور یہ تکفیری گروہ متعدد جرائم کا مرتکب ہوا ہے ۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج بعقوبہ میں دہشت گردانہ دھماکوں میں کم از کم پچیس افراد جاں بحق اور ایک سو بیس دیگر زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button