ایران

علاقے میں بیرونی ملکوں کی مداخلت افسوسناک ہے

عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہےکہ امریکہ جیسے ممالک جو علاقے میں دوہرے معیارات پر عمل کررہے ہیں یقینا دہشتگردی کے خلاف کوئي موثر قدم نہیں اٹھائيں گے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل میں تحقیقاتی شعبے کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ولایتی نے آج تہران میں سویڈن کے ایک تحقیقاتی وفد سے ملاقات میں کہا کہ جن ملکوں نے علاقے میں داعش سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں کو جنم دیا ہے انہون نے طالبان کو جنم دینے میں اپنی روشوں کی آزمائش کی ہے اور انہیں ناکامی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں لگا ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے علاقے میں بیرونی ملکوں کی مداخلت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک علاقے کو نابودی کی طرف لے جارہے ہیں لہذا امریکہ جیسے ممالک جو دوہرے معیارات پر عمل پیرا ہیں وہ دہشتگردی کے خلاف کوئي سنجیدہ قدم نہيں اٹھاسکتے۔ قابل ذکرہے سیپری نامی سويڈش تحقیقاتی گروہ ایک امن پسند گروہ ہے جو مغرب میں موجود تحفطات سے ماورا ہوکر دنیا کے حالات کا تجزیہ کرتا ہے اور بغیر کسی روک ٹوک کے امریکہ جیسے ملکوں پر بھی تنقید کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button