پاکستان

وہابی طالبان کی ملالا یوسفزئی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

شیعت نیوز: پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا نام جب امن کا نوبل انعام جیتنے والوں میں آگیا تو اس کے کچھ دیر بعد سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےپاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی دیدی ہے سلفی وہابی دہشت گرد طالبان اور ان کے حامی پاکستان کے لئے ننگ و آر اور ذلت و رسوائی کا باعث بن گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا نام جب امن کا نوبل انعام جیتنے والوں کی فہرست میں آگیا تو اس کے کچھ دیر بعد ہی سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو ایک بار پھر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سلفی وہابی دہشت گرد طالبان اور ان کے حامی پاکستان کے لئے ننگ و آر اور ذلت و رسوائی کا باعث بن گئے ہیں۔ طالبان کے گروپ جماعت الاحرار نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے مغربی ممالک کا یہ انعام ایک نمائشی اور تبلیغاتی پروپیگنڈہ ہے اور وہ ملالہ یوسف زئی کو قتل کرکے دم لیں گے۔
سلفی وہابی دہشت گردوں کو انحرافی اور گمراہ کن تعلیم دیوبندی مدارس میں دی جاتی ہے اور تمام طالبان دہشت گردوں کو مولانا سمیع الحق کا شاگرد مانا جاتا ہے اور مولانا سمیع الحق پاکستان میں طالبان کے بہت بڑے حامی اور طرفدار ہیں لہذا جب تک طالبان کے استادوں، حامیوں اور طرفداروں اور تربیت کرنے والوں کے خلاف قدم نہیں اٹھایا جاتا تب تک طالبان کے خلاف کوئی بھی کارروائی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button