سعودی عرب

حریت پسندوں کے خلاف آل سعود کا ظلم وتشدد جاری

سعودی عرب میں حریت پسندوں کے خلاف آل سعود کے مظالم جاری ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے حقوق پامال کرتے ہوئے حسم نامی انسانی حقوق تنظیم کے کارکنوں کو عدالت میں حاضر ہونے کے احکام جاری کئے ہیں۔

رسا نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت آل سعود نے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی نہایت نامناسبت صورتحال کے باوجود تنظیم حسم کے پانچ کارکنوں کو عدالت میں طلب کیا ہے۔ ادھر یہ اطلاع بھی ہے کہ سعودی عرب کے بزرگ عالمی دین آیت اللہ باقر النمر کے مقدمے کی سماعت پندرہ اکتوبر کو ہونے والی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے بیان جاری کرکے کہا ہےکہ سعودی عدالتیں غیر منصفانہ طریقے سے مخالفین کو سزائيں دیتی ہیں۔ ان بیانوں میں آیا ہے کہ سعودی حکومت نے دہشتگردی کے مقابلے کے بہانے بہت سے سیاسی اورسماجی رہنماؤں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے جہاں انہيں ہر طرح سے جسمانی اور ذہنی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں اور اس کے بعد ان سے جھوٹے اعترافات لے کر انہیں سنگين سزائيں دی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button