دنیا

داعش کو ایک رات میں ختم نہیں کیا جاسکتا

امریکی صدر باراک اوباما نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے بارے میں اپنے حالیہ موقف میں کہا ہے کہ داعش کو ایک رات میں ختم نہیں کیا جاسکتا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے بدھ کے دن وزارت دفاع پینٹاگون میں امریکی فوج کے اعلی کمانڈروں سے خطاب میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ کو دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی ملے گی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے مزید کہا کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف جنگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ داعش کے خلاف اپنے حملوں کو جاری رکھے گا ۔
امریکی صدر اوباما نے یہ باتیں ایسی حالت میں کہی ہیں کہ وہائٹ ہاؤس کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ،امریکہ کو مشرق وسطی میں بحران میں شدت کا سبب قرار دیتے ہیں کیونکہ وہائٹ ہاؤس شام اور عراق میں دہشتگرد گروہوں کےا صل حامیوں میں سے رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button