مشرق وسطی

طیب اردغاں داعش کے حامی ہیں، اپوزیشن رہنما

شیعت نیوز: ترکی میں اپوزیشن عوامی جمہوری پارٹی کے رہنما کمال قلیچدار اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی کی فوج کو شام کی سرحد میں داخل نہیں ہونا چاہیے اور ترکی کے صدر اردوغان آج بھی داعش دہشت گردوں کے حمایت کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں اپوزیشن عوامی جمہوری پارٹی کے رہنما کمال قلیچدار اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی کی فوج کو شام کی سرحد میں داخل نہیں ہونا چاہیے اور ترکی کے صدر اردوغان آج بھی داعش دہشت گردوں کے حمایت کررہے ہیں۔ انھوں نے ترک حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک فوج کو شام کے بحران میں فریق نہ بنائے اور ترکی کے کسی بھی فوجی کو شام کی سرزمین پر داخل نہیں ہونا چاہیے۔
قلیچدار نے کہا کہ ترکی کے وزیر اعظم پر الزام عائد کیا کہ وہ داعش کو بہانہ بنا کر شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے اسرائیلی اور امریکی منصوبے پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ قلیچدار نے کہا کہ ابھی ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ترک حکومت آج بھی داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہے۔
یہ بات بھی واضع رہے کہ پاکستان میں ترکی حکومت اور اسکے صدر اردغان کی سب سے بڑی حامی جماعت اسلامی ہے جو اردغان کو اسلام دنیا کا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔ لہذا اردغان کا داعش کا سپورٹ کرنا بھی جماعت اسلامی کی داعش کے ساتھ روابطہ کا ثبوت ہے۔ لہذا پاکستان کے اندار داعش کی موجودگی اور نیٹ ورک کو پھیلانے میں جماعت اسلامی کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button