سعودی عرب

سعودی خواتین کی سوشل میڈیا کے ذریعے وہابی مفتیوں کی جانب سے ڈرائیونگ پر سے پابندی ہٹوانے کی مہم

شیعت نیوز: خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دلوانے کے لئے مہم چلانے والے سعودی سماجی کارکنان نے اپنی مہم کو مزید تیز کرنے کے لئے سوشل میڈیا کو بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دلانے کے لیے سرگرم ایک خاتون نے اس حوالے سے کہا ”یہ مملکت سعودیہ میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے مطالبے میں ایک بار پھر جان ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔”
اس سلسلے میں ایک آن لائن پٹیشن بھی آگے بڑھائی جا رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت خواتین کے گاڑی چلانے پر عاید پابندی ختم کرے۔ اس استدعا پر اب تک 2400 افراد نے دستخط کر کے اس مہم کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
اس مہم کے لیے متحرک کارکن خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر پوسٹ کریں جن میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے دیکھی جاسکیں۔ اس مقصد کے لیے ٹویٹر اور فیس بک کے علاوہ یوٹیوب اور انسٹاگرام کو بھی خوب استعمال کیا جارہا ہے۔
واضع رہے کہ سعودی عرب میں وہابی سخت گیر مفتیوں نے خواتین کو انکے حقوق سے دستبردار کیا ہوا ہے جس میں سے ایک ڈرائیونگ ہر پابندی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button