پاکستان

اب قوم کا آخری سہارا پاک فوج ہے، آغا حامد علی شاہ موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سیکٹر، لائن آ ف کنڑول اور ورکنگ بائونڈری کے علاقوں میں مسلسل بھارتی جارحیت گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ عالمی سازش کے تحت پاکستان پر اندرونی و بیرونی طور پر دبائو بڑھانے کا ایجنڈا ہے، دشمن ہمارے حکمرانوں، سیاستدانوں چپقلش سے فائدہ اٹھا رہا ہے، نائن الیون کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کرنے کا اجر پاکستان پر بھارت کا تسلط کی صورت میں دیا جا رہا ہے، اب قوم کا آخری سہارا پاک فوج ہے جس کے ضرب عضب آپریشن کو ناکام کرنے کیلئے خودکش حملوں، ٹارگٹ کلنگ، ڈرون حملوں اور سنی، شیعہ کو لڑانے کے مذمو م منصوبوں پر عمل کیا جا رہا ہے لیکن دشمن کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا تھا اور اسکی بقا و استحکام کا راز تائید خداوندی میں مضمر ہے، تمام محب دین و وطن قوتوں کو اپنی توانائیاں ترجیحی بنیادوں پر وطن کے دفاع و استحکام کیلئے صرف کرنا ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 17 تا 24 ذی الحجہ عالمگیر ہفتہ ولایت بسلسلہ عید ِغدیر و مباہلہ منانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو تنہا کر دیا گیا ہے اور ہم تنہا ہو گئے ہیں، افغانستان میں برسر اقتدار آنے والی نئی حکومت کا امریکہ سے معاہدہ بھی ہو گیا ہے لیکن طالبان نے اسے قبول نہیں کیا اور وہاں دھماکے بھی جاری ہیں، چین نے بھارت جا کر 20 ارب سے زائد کے معاہدے کر لئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button