پاکستان

پاکستان میں سلفی وہابی دیوبندی مدارس کے ذریعہ داعش کا جال پھیل رہا ہے

شیعت نیوز: عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش ( نام نہاد دولت اسلامیہ عراق و شام ) دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں بھی سلفی وہابی دیوبندی مدارس کے ذریعہ اپنا نیٹ ورک قائم کرنا شروع کردیا ہے اور داعش کی طرف سے پاکستانی حدوود میں لٹریچر بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

عراق اورشام میں سرگرم سلفی وہابی داعش ( نام نہاد دولت اسلامیہ عراق و شام ) دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں بھی سلفی وہابی دیوبندی مدارس کے ذریعہ اپنانیٹ ورک قائم کرناشروع کردیاہے اور داعش کی طرف سے پاکستانی حدوودمیں لٹریچربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

کاؤنٹرٹیرر ازم اتھارٹی کا انکشاف
یہ انکشاف نیشنل کاؤنٹرٹیرر ازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق موصولہ لیٹر کے ذریعہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیاگیاہے کہ عراق اورشام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنے نیٹ ورک کا جال پاکستان میں سلفی وہابی مدارس کے ذریعہ بچھانا شروع کردیا ہے۔

بلوچستان کے وزیر اعلی کا بیان
دوسری جانب بلوچستان کے وزیر اعلی نے گذشتہ روز ایک بیان میں بلوچستان میں داعش کی موجودگی کے بارے میں کہا تھا کہ بلوچستان میں داعش کی موجودگی کا انکار نہیں کیا جاسکتا، اس بات سے ثابت ہے کہ داعش نامی یہ تنظیم پاکستان میں متحرک ہوچکی ہے،جو پاکستان کے امن کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

داعش کے حامیوں کے خلاف کاروائی کی جائے
اسی طرح طالبان کی جانب سے بھی داعش کو افرادی قوت فراہم کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ یہ وہ عوامل ہیں جن پر ہماری سیکورٹی اداروں کو فوری پالیسی واضع کرنا ہوگی۔ ساتھ ساتھ فوری طور پر داعش کی حامی تنظیموں کی فعالیت کو پاکستان میں روکنے کی ضرورت ہے، شیعت نیوز بارہا اس بارے میں رپورٹ پیش کرچکی ہے کہ پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، اور جماعت اسلامی داعش کا سپورٹ کررہی ہیں، جبکہ اب پاکستان کی ادارے نے بھی اس بات کا انکشاف کردیا ہے کہ مدارس بھی اس نیٹ ورک کا حصہ بن گئے ہیں تو تحقیقات کے دائرئے میں مفتی نعیم، مفتی رفیع عثمانی،مولانا فضل الرحمن،مولانا سیمع الحق، مولانا حنیف جالندھری اور مولانا عبدالعزیز کو شامل کیا جائے۔ کیونکہ یہ وہ افراد ہیں جنکے مدارس نیٹ ورک نے ہمیشہ جہادی دہشتگرد پروموٹ کیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button