پاکستان

کوہاٹ میں مسافر وین میں دھماکے سے 3 شیعہ شہید عالم دین محمد شہنشاہ سمیت متعد زخمی

کوہاٹ کے پشاور چوک میں واقع بس اڈے میں نواحی علاقوں کو جانے والی ایک وین میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی شہید جبکہ4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ اسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا جہاں مزید ایک شخص شہید ہو گیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے

والے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
شہیدوں کے نام :شبیر علی ولد حکیم علی ، قمر عباس ولد نظیر علی ،محتاب علی ولد رحمان علی ۔جبکہ زخمیوں میں ایک شیعہ عالم سید محمد شہنشاہ اور ایک اہل سنت عالم سجاد فریدشامل ہیں،
ڈی ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں موجود بم میں 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا جسے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا، دھماکے سے 2 گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ پولیس نے کوہاٹ ہنگو روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا ہے جبکہ مزید بارودی مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر بس اڈے اور اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے 2 روز قبل پشاوراور ہنگو میں بھی اسی نوعیت کے دھماکوں کے نتیجے میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button