سعودی عرب

سعودیہ عرب میں آل سعود کے خلاف احتجاج مظاہرہ

سعودی عرب میں القطیف کے لوگوں نے آل سعود حکومت کے خود سرانہ اقدامات کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں بدھ کی رات کو تیس ہزار سے زیادہ افراد نےعلی محمد القدیحی کے جلوس جنازہ میں شرکت کی اور آل سعود حکومت کے خود سرانہ اقدامات روکے جانے کا مطالبہ کیا۔ علی محمد القدیحی کو آل سعود حکومت کے فوجیوں نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ اس اجتماع میں شریک افراد نے پر امن مظاہرہ کرکے آل سعود حکومت کی جارحانہ کارروائيوں پر احتحاج کیا اور علی محمد القدیحی کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ادھر سعودی حکومت مخالف سیاسی گروپوں نے ایک بیان جاری کرکے علی محمد القدیحی کے قتل کی مذمت کی ہے اور آل سعود حکومت کو القطیف کے بدتر حالات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button