پاکستان

شیعہ قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف کالعدم جماعت کا دھرنا اور رہائی کے لئے دباوٴ ڈالنا قابل قبول نہیں مولانا شہنشاہ نقوی

کراچی کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر شیعہ علما کونسل پاکستان کراچی کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ،شیعہ علما کونسل کراچی کے ڈویژنل صدرعلامہ جعفر سبحانی ،شیعہ علما کونسل کراچی کے رہنماعلامہ عابد عرفانی، علامہ روح اللہ اورعلامہ کرم الدین وزیری ودیگر علماء کرام نے شرکت کی – شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ شیعہ قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف کالعدم جماعت کا دھرنا اور رہائی کے لئے دباوٴ ڈالنا قابل قبول نہیں – انہوں نے مزید کہا کہ اگرعوامی طاقت کا اظہاردباو سے ڈالا جاتا ہے تو ہم بھی اس کے لئے تیار ہیں تا کہ قاتل رہا نہ ہوں-

شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلائیں اورآپریشن ضرب عضب کا دایرہ کراچی تک وسیع کرکے قاتلوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے-
شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ دھرنوں اورعوامی طاقت سے مرعوب ہوکر قاتلوں کو رہا کرنا اور افسران کومعطل کرنا حکومت کی نااہلی اور بزدلی ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام سے قبل راولپنڈی کا حالیہ سانحہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جسکی مذمت کرتے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button