مشرق وسطی

ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی کارروائیاں تیز

ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائیوں میں تیزی آگئي ہے۔ ادھر انسانی حقوق کے ایک مرکز نے اعلان کیا ہےکہ برطانیہ آل خلیفہ کی حکومت کو وسیع پیمانے پر ایسے ہتھیار فراہم کررہی ہے جن سے عوامی تحریکوں کوکچلنے میں مدد ملتی ہے۔ بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے بیان کے مطابق آل خلیفہ کے لئے برطانیہ کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے اور آل خلیفہ در اصل برطانیہ سے ہتھیار خرید کر لندن حکومت کو چپ رہنے کا بھتہ دے رہی ہے تا کہ انسانی حقوق کی دعویدار یہ حکومت بحرین میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی پر آنکھیں بند کرلے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے بہت سے اراکین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود لندن نے گذشتہ مہینوں میں آل خلیفہ کے سکیورٹی اداروں کو کروڑوں پاونڈ کے ہتھیار فراہم کئے ہیں جن سے یہ شاہی حکومت پرامن مظاہرین کے احتجاج کو کچل رہی ہے۔ واضح رہے برطانوی حکومت نہ صرف آل خلیفہ کو ہتھیار فراہم کررہی ہے بلکہ برطانیہ میں مقیم بحرینیوں کو طرح طرح سے ایذائيں پہنچارہی ہے اور اس نے بہت سے بحرینی رہنماوں کو ملک سے نکال دیا ہے۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button