ایران

لبنان کے حکام سے فوجی و دفاعی تعاون پر بات چیت ہوگی:شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے، لبنان کے حکام سے اس ملک کی فوجی ضروریات کو پورا کیئے جانے کے بارے میں گفتگو ہوگی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے آج صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ائرپورٹ پر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ لبنانی حکام سے، تہران – بیروت کے دفا‏عی تعاون کے حوالے سے تبادلہ ہوگا۔
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے ایران اور لبنان کی دو قوموں کے درمیان تاریخی اور تعمیری تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے دورے کا اہم ترین مقصد و ہدف علاقے میں رونما ہونے والی سیاسی اور سیکیورٹی تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو اور ایران اور لبنان کے خلاف مشترکہ خطرات کا مقابلے کرنے کے شعبے میں تعاون اور شراکت کے طریقے کار کو طے کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری آج صبح لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button