سعودی عرب

سعودی عرب کے موقف میں یوٹرن

عراق اور شام میں دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے والے سعودی عرب کے مفتی نے جوانوں سے کہا ہے کہ وہ اسلام دشمنوں کے فریب کے بارے میں ہوشیار رہیں۔ سعودی عرب کے ٹی وی چینل الاخباریہ کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث داعش اور جبھۃ النصرہ سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کو اسلام کا دشمن قرار دیا اور کہاکہ جوانوں کا اسلام کے دشمنوں کے غلط افکار و نظریات سے جوانوں کا آگاہ کیا جانا ضروری ہے تاکہ جوان اسلام دشمنوں کے فریب میں نہ آئيں۔ سعودی عرب کے مفتی نے مزید کہاکہ اسلام کے دشمن جوانوں کو فریب دے کر مختلف فرقوں اور مذاہب کے درمیان نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشتگردوں منجملہ جبھۃ النصرہ کو انقلاب قرار دیتا تھا اب اس نے اپنے اس موقف میں یوٹرن لے لیا اور وہ داعش مخالف اتحاد میں شامل ہوگياہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button