ایران

یورپ سمجھوتے کا موقع ضائع نہ کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایٹمی معاملے سے متعلق سمجھوتے کو یورپی ممالک کے لۓ ایک سنہری موقع قرار دیا ہے۔ علاء الدین بروجردی نے اخبار ارمان کی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کو ایران کے ساتھ حتمی سمجھوتے تک پہنچنے کے لۓ طے باقی ماندہ مدت ضائع نہیں کرنی چاہۓ کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران چار ماہ کی باقی ماندہ مدت کے بعد اپنی ایٹمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ تیزی سے شروع کردے گا۔ علاء الدین بروجردی نے مزید لکھا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے آغاز سے اب تک یورپ کی توسیع پسندی کے مقابلے میں ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور اگر گروپ پانچ جمع ایک نے حتمی سمجھوتے کا موقع ضائع کردیا تو وہ ایک بار پھر غلطی کا مرتکب ہوگا۔ اور اس کا فائدہ یقینی طور پر ایران کا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button