پاکستان

شام میں پاکستانی طالبان بھی داعش کے دہشتگردوں میں شامل ہیں، امریکی انٹیلی جنس

امریکہ کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں دیگر ممالک کے دہشت گردوں کی طرح پاکستانی دہشت گرد بھی موجود ہیں۔ بی بی سی کے مطابق امریکہ کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں دیگر ممالک کے دہشت گردوں کی طرح پاکستانی دہشت گرد بھی موجود ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ونے چاؤلہ کے مطابق امریکہ کو معلوم ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے دہشت گردوں کی مدد کے لیے خود امریکی شہری بھی شام گئے ہیں اِس کے علاوہ یورپ سے ایک ہزار افراد وہاں گئے ہیں لیکن اُن میں اکثریت مشرق وسطیٰ کے شہریوں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے پہلے سعودی عرب، قطر اور امارات کے توسط سے اس دہشت گرد گروہ کو بشار االاسد کی حکومت ختم کرنے کے لئے تشکیل دیا اور ان کی بڑے پیمانے پر مدد کی لیکن اب امریکہ انھیں عرب ممالک کے ساتھ داعش کو نابود کرنے کے لئے فضائی حملے کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button