پاکستان

داعش کے خلاف اتحاد میں عالمی برادری کے ساتھ ہیں، ترجمان نواز حکومت، لیکن پاکستان میں داعش کی موجودگی پر خاموشی کیوں؟

شیعت نیوز : آج صبح نواز حکومت کی دفتر خارجہ کی ترجماں تسنیم اسلم نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت داعش کے خلاف بنے والے اتحاد کے ساتھ ہے او رعالمی برادری کی اس موقف کی حمایت کرتی ہے۔ نواز حکومت کی ترجمان تسنیم اسلم نے یہ بات آج صبح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ لیکن کنفیوژن اس بات کی ہے کہ نواز حکومت عالمی سطح پر داعش کے خلاف بنے والے عالمی اتحاد کی حمایت تو کررہی ہے لیکن اپنے ملک میں داعش کی موجودگی کے انکشاف کے بعد اس دہشتگرد تکفیری جماعت کے خلاف کیا اقدامات کئے ہیں ۔ یہ وہ سوال ہیں جو ہر پاکستانی کے ذہن میں جنم لے رہے ہیں ۔

پاکستان میں داعش کی موجودگی
شیعت نیوز سمیت دیگر میڈیا ذرائع بارہا پاکستان میں داعش کی موجودگی اور انکے سرپرست کی نشاندہی کرچکی ہے لیکن تاحال نواز حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نا تو کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی ساز بیان دیا گیا ہے۔ کیا نواز حکومت اپنی حکومت کی بقاء کی خاطر داعش اور انکے سرپرستوں سے ساز باز میں تو نہیں لگی ؟ اگر نہیں تو اب تک کوئی کاروائی عمل میں کیوں نہیں لائی گئی؟ کیا داعش ایک خطرناک تکفیری جماعت نہیں ہے؟ اگر نہیں ہے تو پھر عالمی برادری کیوں داعش کے خلاف اتحاد بنارہی ہے اور کاروائی کررہی ہے؟ یہ وہ بنیادی سوال ہیں ہر جو پاکستان کی آواز ہیں۔

داعش اور انکے پاکستانی سرپرست
اس قبل بھی ہمارے ادارے نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے ثبوت پیش کیئے تھے لیکن آج دفتر خارجہ کی جانب سے آنے والے بیان کے بعد ایک بار پھر ہم تصویری ثبوت پیش کررہے ہیں تاکہ حکومت ، سیکورٹی ادارے اور پاکستانی عوام اس جانب متوجہ ہوں۔
کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشتگرد اورنگزیب فاورقی کی جانب سے تکفیری خلیفہ ابوبکر البغدادی کو خلیفہ تسلیم کرنے کا ثبوت: اورنگزیب سمیت اس تکفیری جماعت کے خلا ف نواز شریف کیوں کاروائی نہیں کرتے؟
کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں داعش کا جھنڈا صاف دیکھا جاسکتا ہے
بلوچستان میں داعش اور اسکے خونخوار خلیفہ کی حمایت میں چاگنگ کیا یہ نواز شریف کو نظر نہیں آرہا؟
پیشاور میں داعش کی جانب سے تقسیم کیئے گئے پمفلیٹ کا عکس جو کھلے عام پیشاور کے بازاروں میں تقسیم کیا گیا
اب بتایا جائے کہ نواز حکومت کسی منہ کے ساتھ عالمی سطح پر داعش کے خلاف کاروائی کی حمایت کررہے ہیں جبکہ ان کے اپنے ملک میں اس دہشتگرد تنظیم کی موجودگی کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button