ایران

ایران، عراق کی سلامتی میں مدد کے لئے کسی کی اجازت کا خواہاں نہیں۔ حسن روحانی

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کل نیویارک میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور عراق کو دو دوست و برادر اور اہم تاریخی ماضی کا حامل ملک قرارد یا اور دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش سے مقابلے کے لئے، عراق کے اقدامات کی قدردانی کی ۔صدر مملکت نے کہا کہ ایران نے جس طرح سے ماضی ميں بھی ملت عراق کے ساتھ رہا ہے آئندہ بھی ملت عراق کی مدد وحمایت کرتا رہے گا اور حکومت عراق جو بھی مدد طلب کرے گی اور ایران ميں اسے پورا کرنے کی توانائی ہوگی تو وہ کمال خلوص کے ساتھ اسے انجام دے گا۔ اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں دیگر ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات کے لئے انہوں نے سب سے پہلے ایران کے سربراہ سے ملاقات کی درخواست کی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عراق کے روابط منفرد ہیں اور یہ بات سب پر واضح ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو نہ صرف عراق کے لئے بلکہ تمام ملکوں اور اسلام کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ملت عراق کے لئے ایران کا موقف اور اس کی مدد وحمایت اس بات کا باعث بنی کہ عراق میں دہشت گردوں کی پیشقدمی کو روکا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button