داعش کے خلاف جنگ میں ایران کا موثر کردار

25 ستمبر, 2014 00:00

رپورٹ کے مطابق عراقی صدر فواد معصوم نے نیویارک میں داعش کے ساتھ مقابلے میں ایران کے کردار کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ داعش کو ہدف قرار دینے کے لئے علاقائی کوششوں میں ایران کی موثر موجودگی کے پیش نظر، عراق اس ملک سے بے نیاز نہيں ہوسکتا۔ فواد معصوم نے کہا کہ ایران کے بغیرداعش کو ہدف قرار دینے کے لئے عراق اور علاقے کے ملکوں کی ہر قسم کی کوشش، نتیجہ خیز ثابت نہيں ہوگی۔ عراق کے صدر نے داعش سے مقابلے کے لئے ایران کے ساتھ خلیج فارس کے ملکوں کی شراکت کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئےایران سے حکومت عراق کی وابستگی پر مبنی دعووں کو مسترد کردیا ۔ فواد معصوم نے اس سے قبل بھی پیرس میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے منعقدہ بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کو دعوت نہ دیئے جانے پر اظہار افسوس کیا تھا۔

5:01 صبح اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔