مقبوضہ فلسطین

فلسطینی نمازیوں پر صیہونیوں کا حملہ، 15 زخمی

رپورٹ کے مطابق، صیہونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو روکنے کے لئے سیکڑوں فلسطینی مسجد الاقصی میں جمع ہو گئے جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے ان پر حملہ کر دیا جس میں پندرہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصی میں نمازیوں اور عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔
منگل کو عشاء کی نماز کے بعد سیکڑوں فلسطینی مسجد الاقصی میں رک گئے تھے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودیوں کے نئے سال کی آمد کے موقع پر مسجد الاقصی اور اس کے آس پاس کے علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور منگل کو بھی ان علاقوں میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button