مشرق وسطی

تکفیری دہشتگرد گروہ دعش کا اپنے اجداد امریکہ اور سعودیہ کو کھلا چیلنچ

تکفیری دہشتگرد گروہ دعش نے دوسرا ویڈیو پیغام جاری کرکے امریکہ، سعودی عرب اور اس گروہ کے خلاف بنے اتحاد کے دوسرے رکن ممالک کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتظار میں ہیں لیکن تم لوگ جنگ کی ہمت نہیں رکھتے ۔ موصولہ خبروں کے مطابق داعش نے امریکی صدر باراک اوباما کے اس حکم کے بعد جس میں انہوں نے عراق میں داعش سے مقابلے کی بات کہی تھی، دوسرا ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبليو بش کے اس خطاب کو بھی دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یا ہمارے ساتھ آؤ یا دہشت گردوں کے ساتھ۔ واضح ہو کہ اس ویڈیو میں امریکی حکام کو جھوٹا، ڈرپوک اور ناتواں بتایا گیا ہے اور زور دے کر کہا گیا ہے کہ ہم تمہارے انتظار میں ہیں تم کیوں صرف بات کرتے ہو اور میدان میں نہیں آتے ہو؟

متعلقہ مضامین

Back to top button