مشرق وسطی

تکفیری گروہ داعش کی جانب سے لبنانی فوجی کا گلا کاٹنے کی دھمکی

داعش دہشتگرد گروہ نے ایک لبنانی فوجی کا گلا کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔اليوم السابع ویب سائٹ کے مطابق شام سے ملنے والی لبنان کی سرحد پر ایک لبنانی فوجی کو اغوا کرنے کے چوبیس گھنٹوں کے بعد داعش نے اس فوجی کا گلا کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ داعش نے لبنان کی حکومت پر مذاکرات میں سنجیدہ نہ رہنے کا الزام لگاتے ہوئے یرغمال بنائے گئے فوجی کا گلا کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔

داعش نے جمعرات کو انٹرنیٹ پر لبنان کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت اپنے اغواشدہ فوجی کی زندگی کے تئیں فکر مند نہیں ہے۔واضح رہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے بدھ کو لبنان کی سرحد میں غیر قانونی طریقے سے گھس کر سرحدی علاقے ارسال سے ایک لبنانی فوجی کو اغوا کر لیا تھا۔ داعش گروہ اب وہ اسی فوجی کے قتل کی دھمکی دے رہا ہے۔ اس سے پہلے 19 اگست کو دہشت گردوں نے 19 لبنانی فوجیوں کو اغوا کر لیا تھا۔ کچھ دنوں کےبعد انھوں نے دو مرحلوں دو لبنانی فوجیوں کے گلے کاٹ دیے تھے۔ لبنانی عوام میں اس پرشدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button