حج اسلام کی طاقت کا مظہر، قاضی عسکر

19 ستمبر, 2014 00:00

حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی قاضی عسکر نے کہا ہے کہ حج، اسلام کی طاقت کا مظہر ہے۔

اطلاعات کے مطابق انھوں نے مدینۂ منورہ میں ایران کے اہلسنت مسلمان زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی سب سے بڑی کانگریس کی حیثیت سے حج بیت اللہ الحرام کا عمل، اس بات کی توانائی رکھتا ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد کا باعث بنے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن، ہمیشہ مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کے درپے رہتا ہے اس لئے مسلمانوں کو چاہیئے کہ اس دینی و اسلامی فریضے کی بدولت، اپنے اتحاد کا تحفظ کریں۔ حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر نے کہا کہ اس وقت سیٹلائٹ چینلوں کے ذریعے شیعہ و سنّی مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی مہم جاری ہے اس لئے تمام اسلامی فرقوں کو چاہیئے کہ ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

2:25 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔