سعودی عرب

سعودی مفتی اعظم نے داعش کو خوارج قرار دے دیا

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے سعودی عرب کی قومی اقدار کی تقویت میں مساجد کے کردار سے متعلق اپنی تقریر میں داعش اور جبھۃ النصرہ سمیت دہشتگرد گروہوں کو انتہاپسند اور خوارج قرار دیا اور کہا کہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ان گروہوں کو اسلام دشمنوں نے پروان چڑھایا ہے۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اخوان المسلمین کو بھی گمراہ گروہ قرار دیا اور کہاکہ مساجد کے خطباء کو پوری آگہی کے ساتھ دہشتگرد گروہوں کی حقیقی سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کرنا چاہۓ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے مفتی نے دہشتگردوں سے متعلق اپنے موقف میں یوٹرن لیا ہے ۔ اس سے قبل انھوں نے شام کی حکومت کے خلاف جہاد اور جنگ کا فتوی دیا تھا اور دہشتگرد گروہوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد پر تاکید کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button