عراق

سعودی عرب کے شہزادوں اور سلفی وہابی ملاؤں کے درمیان اختلافات جاری

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے خالد بن طلال بن عبد العزیز آل سعود نے سعودی عرب کے امر بہ معروف اور نہی عن المنکر ادارے کے سربراہ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل شیخ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی سرزنش کی ہے۔

خالد بن طلال نے امر بہ معروف ادارے کے سربراہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرا اس سے پہلے کوئي اختیار نہیں تھا جس نے تجھے یہ اختیار دیا ہے اس نے امانت میں خیانت کی ہے تم اس عہدے اور منصب کے لائق نہیں اور جس طرح تمہیں پہلے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اس عہدے سے بھی برطرف کردیا جائےگا اور تمہیں امر بہ معروف ادارے سے نکال دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہزادوں اور سلفی وہابی ملاؤں کے درمیان شدید اختلافات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button