عراق

عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک

عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف عراقی فوج کی جاری کارروائیوں میں اس دہشتگرد گروہ کے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جن میں کئی سرغنہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق عراقی فضائیہ نے شمالی عراق کے شہر موصل کے تین علاقوں پر بمباری کی جس میں داعش دہشتگرد گروہ کے کم از کم چالیس مسلح افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ کرکوک میں داعش دہشتگرد گروہ کے ایک سرغنہ ابو ہدی کو گرفتار کر لیا گیا۔ادھر بعقوبہ کے شمال مشرق میں سنسل کے علاقے میں عراق کی خصوصی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ابو ایمن المغربی نامی، ایک سرغنہ سمیت اکّیس دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلوجہ کے شمال میں عراقی فضائیہ کی بمباری میں داعش دہشتگرد گروہ کے دس افراد مارے گئے ہیں۔صوبہ صلاح الدین میں بھی اس علاقے کے قبائل نے عراقی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ضلوعیہ پر داعش دہشتگرد گروہ کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ وہاں ہونے والی جھڑپوں میں بھی داعش دہشتگرد گروہ کے اٹھّائیس افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے جبکہ عراقی سیکیورٹی فورسز کے صرف پانچ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button