عراق

عراقی عوام کو فورسز میں شامل ہونے کی دعوت

 

عراق کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین کے پولیس سربراہ نے اس صوبے کے عوام سے کو رضاکارانہ طور پر دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف مقابلے کے لئے سرکاری فورسز میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ السومریہ نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین کے پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ عوام صوبے میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کروانے کے لئے، سیکیورٹی فورسز کی مدد کریں اور رضاکارانہ طور پر سرکاری فورسز میں شمولیت اختیار کریں۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے اس اعلان کے بعد سیکڑوں افراد نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مقابلے کے لئے، اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ صلاح الدین صوبے کے پولیس سربراہ نے اسی طرح کردستان کے علاقے میں بھی داعش کے خلاف مقابلے کے لئے عوامی فورسز کی شمولیت کے مراکز قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے عوام داعش سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ دوسری جانب عراق کے شہر سامرا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 26 دہشتگرد ہلاک منجملہ موصل میں فضائيہ کے کیڈٹ کالج اسپائیکر کے ہولناک واقعہ کا ایک اہم سرغنہ بھی مارا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button