پاکستان

سنی اتحاد کونسل کیجانب سے ایم ڈبلیو ایم کے راہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ

sicسنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، طارق محبوب، سیّد جواد الحسن کاظمی، ارشد مصطفائی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، ملک بخش الٰہی اور میاں فہیم اختر نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے راہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار راہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ حکمران گرفتاریوں اور چھاپوں سے انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے۔ حکومت مخالف سیاسی راہنماؤں کی گرفتاریاں غیر جمہوری اور آمرانہ عمل ہے۔ حکومت دھرنوں سے گھبرا کر اوچھے اور وحشیانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے پرامن راہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریاں غیر قانونی ہیں۔ حکمران اتنا ہی ظلم کریں جتنا کل برداشت کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button